محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن ٹیسٹ 6جولائی کو چنئی میں ہوگا

عثمان علی قریشی 04 / 07 / 2015

(اردو سنٹرل اسپورٹس ڈیسک) کرکٹ کی گورننگ باڈی نے اکیس جولائی کو رپورٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ کے نئے سرے سے ٹیسٹ کیلئے پہلے چار جولائی کی تاریخ مقرر کی تھی کیونکہ انہیں 14دن کے اندر ٹیسٹ کروانا لازمی تھا لیکن بھارت کی جانب سے ویزے میں تاخیر کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست کی تھی جس کے بعد اب چھ جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

ایسا لگتا ہے جیسے بھارت نے جان بوجھ کر محمد حفیظ کے ویزے میں تاخیر کی ہے تاکہ پاکستان کا ایک اچھا کرکٹر  کسی نا کسی طرح مزید میچز میں شامل نہ ہونے پائے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ بدھ کی دوپہر بھارتی ویزے کے حصول میں کامیاب ہو ئے تھے جو سری لنکا کیخلاف پالیکلے میں تیسرا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکیں گے تاہم انہیں چھ جولائی تک ٹیم کے ساتھ رہنے کی اجازت ہو گی۔

اگر کرکٹر محمد حفیظ اپنے بازو کا خم  پندرہ  ڈگری کی مقررہ حد میں نہ لا سکے تو ان پر ایک سال تک بالنگ کی پابندی عائد ہو سکتی ہے جو کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے بالکل بھی اچھی بات نہیں کیونکہ یہ ایک سال میں دوسرا موقع ہے کہ ان کے ایکشن کے بارے میں رپورٹ کیا گیا ہے۔