ایل جی کی آنے والی فلیگ شپ ڈیوائس جی 4 کا تصور

محمد طیب رمضان 26 / 03 / 2015

ایل جی کی فلیگ شپ جی سیریز  کے ایک متوالے آئیو میورک نےاس کمپنی کےنئےآنے والے فون جی 4 کی کچھ تصوراتی تصاویر بنائی ہیں ۔ اس نے فون کے ڈیزائن پر خوب محنت کی ہے اور یہ بتانا چاہا کہ ایک مہنگے فون کو کیسے دکھنا چاہیے  ۔ اس کے ساتھ ساتھ  آج کل یہ چرچا بھی ہو رہا ہے کہ ایل جی کی جانب سے جی 4 کو  اپریل کے مہینے میں ریلیز کیا جا سکتا ہے۔

ابھی تک افواہوں کی فیکٹری میں سے یہ خبر پروان چڑھ رہی ہے کہ ایل جی اپنے اس فون میں میٹل باڈی کو ہرگز استعمال نہیں کرے گا بلکہ میٹل باڈی والے فون پریمیم کیٹگری کے لیے مخصوص کیے جائیں گے۔ آج کل یہ شوق بخوبی پروان چڑھ رہا ہے کہ ہر جدید آنے والے فون کی ریلیز سے قبل اس کے متوالے کوشش کرتے ہیں کہ اس فون کو اپنے تخیل کے مطابق ڈیزائن کریں ۔

یہ ڈیزائن ان چیزوں کا اظہار ہوتا ہے جو یہ شوقین حضرات اس ڈیوائس سے امید وابستہ رکھتے ہیں اور کبھی کبھار یہ ڈیزائن حقیقت کا روپ بھی دھار لیتے ہیں۔

ان تصاویر  میں اس فون کو جی فلیکس کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے اور کروّ ڈسپلے کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔فون کی سکرین کے بیزل کی گہرائی کم رکھی گئی ہے جس میں یہ فون اور بھی شاندار اور دلکش دکھائی دیتا ہے۔ ہم ان شائقین کی دلچسپی کے لیے اس فون کی تخیلاتی تصاویر کو شائع کرر ہے ہیں ۔ امید ہے کہ آپ کو یہ تصاویر پسند آئیں گی۔