پاکستان فرسٹ کلاس کرکٹ میں فاٹا کی ٹیم کا نیا ریکارڈ کھاتا کھولے بغیر 4 کھلاڑی آؤٹ

عثمان علی قریشی 04 / 12 / 2015

راولپنڈی میں کھیلے گئے قائد اعظم ٹرافی کے پول بی کے میچ میں فاٹا اور راولپنڈی کے درمیان میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم پہلی اننگ میں 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جواب میں یاسر عرفات اور سعد الطاف کی تباہ کن باو¿لنگ کے سامنے فاٹا کی ٹیم بغیر کوئی رن بنائے ابتدائی چار وکٹیں گنوا بیٹھی۔پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کوئی ٹیم بغیر کوئی رن بنائے چار وکٹیں گنوا بیٹھی لیکن فرسٹ کلاس کرکٹ میں مجموعی طور پر یہ گیارہواں موقع تھا کہ کوئی ٹیم صفر پر چار وکٹیں گنوا بیٹھی ہو۔

دونوں باو¿لرز کی تباہ کن باو¿لنگ کے سبب فاٹا کی ٹیم صرف 89 رنز پر ڈھیر ہو کر 74 رنز کے خسارے میں چلی گئی، فاٹا کے نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔راولپنڈی کی طرف سے یاسر اور سعد الطاف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔