بھارتی ہدایت کارکبیرخان کیخلاف شیم شیم کے نعرے

عثمان علی قریشی 28 / 04 / 2016

بھارتی فلم ڈائریکٹرکبیرخان کو مشتعل افراد نے کراچی ائیرپورٹ پرگھیرلیا،انتہا پسند ڈائریکٹرکا کراچی ائیرپورٹ پرجوتے دکھا کراستقبال کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق متعصب بالی ووڈ فلم ڈائریکٹرکبیرخان کو کراچی ائیرپورٹ پر لینے کے دینے پڑگئے۔ بھارتی نامور ہدایت کارکبیرخان پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت روانہ ہونے کیلئے ائیر پورٹ پہنچے تو مشتعل مظاہرین نے انہیں گھیرلیا اورشدید نعرے بازی کی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرانہیں پاکستان مخالف فلم بنانے پر شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ کبیرخان کے خلاف لوگوں نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔مشعل افراد نے کلبھوشن یادیو اورمودی مردہ باد کے بھی نعر ے لگائے۔ وہ فوری طور پر سیکیورٹی کے حصار میں ایئرپورٹ لاؤنچ چلے گئے۔

اس موقع پر مظاہرین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فلم ڈائریکٹر کو جوتے بھی دکھائے۔واضح ر ہے کہ ہدایت کار کبیر خان کی فلم “فینٹم” اور “کابل ایکسپریس” میں فلم بینوں کو پاکستان مخالف جذبات پرابھارنے کی کوشش کی گئی تھی۔

فلم فینٹم میں پاکستان کی مخالفت میں ڈائیلاگ “گھرمیں گھس کرماریں گے” بھی تھا جس پر پاکستانی عوام کی جانب سے شدید نفرت کا اظہار کیا گیا۔ کبیرخان کی پاکستان مخالف فلمیں فینٹم اورایک تھا ٹائیگرپرپاکستان میں پابندی عائد ہے۔