مائیکروسافٹ نے ونڈوز10کے نئے ایڈیشنز کے ناموں سے پردہ اٹھا دیا

مظہر اقبال 14 / 05 / 2015

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10کو ریلیز کرنے سے پہلے ونڈوز10کے مختلف ایڈیشنزکے بارے میں تفصیلات فراہم کر دی ہیں ۔مائیکروسافٹ نے اپنے آفیشل بلاگ کے ذریعے یہ تفصیلات فراہم کی ہیں ۔مائیکروسافٹ اس سے قبل یہ اعلان بھی کر چکا ہے کہ ونڈوز 10 مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز سیریز میں آخری آپریٹنگ سسٹم ہو گا جس کے بعد ونڈوز کا کوئی نیا ورژن ریلیز نہیں کیا جائے گا۔ ونڈوز10کے ذیل مختلف ورژن ہوں گے:۔

  • ونڈوز10ہوم                                        (Windows 10 Home)
  • ونڈوز10موبائل                                 (Windows 10 Mobile)
  • ونڈوز10پرو                                           (Windows 10 Pro)
  • ونڈوز10اینٹرپرائز                            (Windows 10 Enterprise)
  • ونڈوز10ایجوکیشن                        (Windows 10 Education)
  • ونڈوز10موبائل اینٹرپرائز        (Windows 10 Mobile Enterprise)

جو بیلفیور،مائیکروسافٹ نائب صدر کارپوریٹ نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ  مائیکروسا فٹ رواں برس موسم گرما کے دوران  190ممالک میں 111زبانوں کے ساتھ ونڈوز10کمپیوٹرز کے لیے اور بعد ازاں ونڈوز 10کے موبائل اور ٹیبلٹس ورژن متعارف کروائے جائیں گے ۔

مائیکروسافٹ کے مطابق ونڈوز 10کے مختلف ایڈیشنزتمام ڈیوائیسس اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ لوگوں اور اداروں کی ضروریات کے مطابق بنائے گئے ہیں ۔ ونڈوز 10ہوم ایڈیشنگھروں میں استعمال کرنے والے عام صارفین کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جبکہ ونڈوز 10پرو تمام چھوٹے پیمانے کے کاروبار کو سمجھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے ۔ ونڈوز 10کارپوریٹ بڑی انڈسٹری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولیات فراہم کرے گی اور یہی کارپوریٹ ایڈیشن موبائل فون صارفین کے لیے بھی بنایا گیا ہے ۔ونڈوز10ایجوکیشن ایڈیشناینٹرپرائز ایڈیشنکی ہی شاخ ہے جو کہ خاص طور پر تعلیمی اداروں کی ضروریات پورا کرنے کی کوشش کرے گی۔

جبکہ موبائل ڈیوائسس کے لیے ونڈوز 10 موبائل کا آفیشل نام استعمال کیا گیا ہے جو کہ ٹچ والے سمارٹ فونز  اور ٹیبلٹس پر انسٹال ہو گی جس میں مائیکروسافٹ کی یونیورسل ایپلی کیشن کے ساتھ مائیکروسافٹ آفس بھی شامل ہو گا۔

مائیکروسافٹ نے مختلف ایڈیشنزکی وضاحت کچھ اس طرح کی ہے کہ ونڈوز 10 کے یہ ایڈیشن مختلف ڈیوائسس کی نوعیت کے اعتبارسے ترتیب دیئے گئے ہیں جیسے پرسنل کمپیوٹرز، ٹیبلٹس اور سمارٹ فونز وغیرہ۔ ان کے ساتھ مائیکروسافٹ نے اس آپریٹنگ سسٹم میں کچھ نئے فیچرجیسے ایج براؤزر، کروتانا، فنگرپرنٹ سینسر اور آنکھ کے پپوٹے سے سیکورٹی سکین کو اس ونڈوز 10کی زینت بنایا ہے اس کے ساتھ ساتھ مائیکروسافٹ کی سافٹ وئیر جیسےنئے آڈیو ،ویڈیو پلئیرز ، ای میل، نقشے ، فوٹو پلئیر اور کلینڈر بھی ہونگے۔

مائیکروسافٹ پہلے ہی یہ اعلان کر چکا ہے کہ ونڈوز 10 کی اپ گریڈ فری ہو گی جس کے بعد  ونڈوز 8.1،7 اور ونڈوز موبائل 8.1 کے تمام صارفین ونڈوز10 کی فری اپ گریڈ حاصل کرسکیں گے۔ جبکہ یہ فری اپ گریڈ لانچ سے ایک سال تک کارآمد ہو گی۔