مائیکروسافٹ کی کیمرہ ایپ نے آئی فون صارفین کو حیران کردیا

عثمان علی قریشی 28 / 07 / 2016

مائیکروسافٹ کمپنی کسی تعارف کی محتاج نہیں، مائیکروسافٹ نے جیسے آفس آئی فون کے لئے متعارف کروایا تھا اسی طرح مائیکروسافٹ نے ایک نئی کیمرہ ایپ متعارف کروا کر آئی فون صارفین کو حیران کردیا ہے۔

مائیکروسافٹ نے آئی فون صارفین کے لئے پِکس نامی کیمرہ ایپ متعارف کروادی ہے۔ ایپ بنانے والے ڈیولپر کا ماننا ہے کہ یہ ایپ آئی فون کی اپنی کیمرہ ایپ سے بہت زیادہ بہتر ہے۔

پِکس ایپ ہر تصویر کھینچنے پر روشنی اور دوسری سیٹنگز کو اپنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بہتر کرتی ہے۔

مائیکروسافٹ کی کیمرہ ایپ نے آئی فون صارفین کو حیران کردیا

اس کیمرہ ایپ کا سائیز 76.4MB ہے، اس لئے آئی فون صارفین کو سٹوریج کا مسئلہ بھی نہیں ہوگا۔ ایپل کی اپنی کیمرہ ایپ اب تک دوسری تمام ایپس کے مقابلہ میں تیز تھی ۔

لیکن اس کیمرہ ایپ کے آنے کے بعد یہ بات کہنا غلط نہیں ہوگا کہ مائیکروسافٹ کی اس ایپ نے کیمرہ ایپکس کی دنیا میں ایپل کو پریشان کردیا ہے اور اب ایپل اپنی کیمرہ ایپ کو بہتری کی طرف لے جانے کے لئے کچھ نا کچھ ضرور کرے گا۔