سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ملائیشیا میں سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاریکا فیصلہ

عثمان علی قریشی 28 / 02 / 2017

کوالالمپور(این این آئی)سعودی عرب اور ملائشیا نے دوطرفہ تعاون سے متعلق مفاہمت کے چار معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ سمجھوتے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورے کے دوران طے پائے تھے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مفاہمت کا پہلا معاہدے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے سے متعلق ہے اور اس پر سعودی عرب کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اور موجودہ وزیر مملکت ابراہیم عبدالعزیز العساف اور ملائشیا کے وزیر صنعت وتجارت داتو سری مصطفیٰ بن محمد نے دستخط کیے ۔مفاہمت کا دوسرا معاہدہ روزگار اور انسانی وسائل کے شعبے میں دوطرفہ تعاون سے متعلق ہے۔

اس پر سعودی عرب کے وزیر محنت علی بن نصر الغافس اور ملائشیا کے وفاقی وزیر برائے انسانی وسائل داتو رچرڈ رائٹ جائم نے دستخط کیے ۔دریں اثناءملائشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا کہ سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو سات ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔اس سے تیل مصفیٰ کرنے کا ایک کارخانہ لگایا جائے گا۔ یہ اس ملک میں کسی بیرونی کمپنی کی جانب سے سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔