حادثات سے بچنے کے لیے جدید ترین بائیک ہیلمیٹ متعارف

مظہر اقبال 21 / 11 / 2015

کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ہیلمیٹ بنانے والی ایک کمپنی نے ایک ایسا ہیلمیٹ تیار کیا ہے جو بائیک سواروں کو حادثات سے بچنے میں مدد کرسکتا ہے۔اسکولی کمپنی کے بانی اور سی ای او مارکوس ویلر کو ہیلمیٹ بنانے کا خیال اسوقت آیا جب اس نے اپنے ساتھ ہونے والے ایک حادثے کو خواب میں دیکھا۔

مارکوس ویلر نے دیکھا کہ وہ ایک بار بارسیلونا میں بائیک چلا رہا تھا، دوران سفر اس نے سڑک پر لگے ‘روڈ سائن’ کی طرف دیکھنا چاہا تو اچانک اسکی بائیک گاڑی سے جاٹکرائی۔ لیکن اس خواب میں وہ خود بچ گیا تھا۔
مارکوس ویلر کہتا ہے کہ یہ خواب میری زندگی کے تجربے کیلیے اہم تھااور پھر ایک ایسا ہیلمیٹ بنایا جو انسانوں کی زندگیوں کو بچا سکے۔

اس جدید ہیلمیٹ کو پہننے کے بعد بایئک چلانے والے کو سڑک پر لگے ‘روڈ سائن’ کودیکھنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ہیلمیٹ میں لگا جی پی ایس نقشہ آپکی نظروں کے سامنے سے ایسے گھومتا ہے جیسے ہولوگرام۔